پونچھ میں سیکورٹی فورسز کا وسیع تلاشی آپریشن جاری
جموں، 2 ستمبر
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد متعدد دیہات میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے سوئیاں کتھا، بنجولا جنگل، جلیاں-اعظم آباد، کھنیتر محلہ، کلصان اور دُپریانہ علاقوں میں مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایس او جی اور راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے پیر کے روزمنجا کوٹ کے کوٹلی بون گھالی، بیھرا قصبہ، ٹوپا اور مینڈھر کے منگلانوں مانکوٹ میں تلاشی کارروائیاں انجام دی تھیں، تاہم دن بھر جاری رہنے والے آپریشن کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ہی فوج نے مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سرحد پار سے گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا تھا
Comments are closed.