کشمیر ٹریڈ الائنس کا اعلیٰ سطحی وفد صوبائی کمشنر کشمیر سے ملاقی

سرینگر / یکم ستمبر /

کشمیر ٹریڈ الائنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر اعجاز شہدار کی قیادت میں آج نومنتخب ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشل گرگ سے ملاقات کی۔ وفد نے انشل گرگ کو کشمیر میں ڈویڑنل کمشنر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور ا±ن کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر کے ٹی اے صدر اعجاز شہدار نے کہا کہ کاروباری برادری کو انشل گرگ کی سابقہ تعیناتیوں کے دوران ا±ن کی انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر ا±ن سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ملاقات کے دوران اعجاز شہدار نے تاجروں اور عام عوام کو درپیش متعدد اہم مسائل اجاگر کیے ۔انہوں نے سرینگرجموں قومی شاہراہ کی بندش پر تشویش ظاہر کی، جس سے نہ صرف تجارت متاثر ہوتی ہے بلکہ عوامی نقل و حمل میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسی رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔کے ٹی اے صدر نے خاص طور پر ان پھل فروشوں کے مسائل کا ذکر کیا جن کی گاڑیاں شاہراہ بند ہونے کے سبب راستے میں ہی پھنس جاتی ہیں، جس سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے تجارتی صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں ایمنسٹی اسکیم متعارف کرنے اور مال بردار ریل خدمات (ریلوے کارگو سروس) شروع کرنے پر بھی زور دیا تاکہ سامان کی نقل و حمل آسان ہو اور سپلائی چین میں تسلسل برقرار رہے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے وفد کی باتوں کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ ا±ٹھائے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کے ٹی اے وفد میں شامل دیگر اراکین میں ثاقب علی، سجاد حیدر، تنویر خان، اویس یعقوب، سجاد دین اور امتیاز بٹ شامل تھے۔

Comments are closed.