جموں صوبے میں تمام اسکول یکم ستمبر تک بند رہیں گے:ڈی ایس ای جے
جموں، 31 اگست
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے جموں صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو یکم ستمبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ناسازگار موسمی صورتحال کے پیش نظرحکام نے جموں صوبے میں 30 اگست تک تمام اسکول بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے درمیان طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا: ‘ پہلے کے احکامات کے تسلسل میں اور پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی اسکول یکم ستمبر 2025 (پیر) کو بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد سکول کھولنے کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
Comments are closed.