شوپیان میں12سالہ معذور لڑکا نالے میںگر کر لقمہ اجل
سرینگر /29اگست /
چیک رام نگری شوپیان میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک معذور لڑکا نہر میں ڈوب کر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 12سالہ لڑکا محمد حسین ڈار ولد مشتاق احمد ڈارغلطی سے نہر میں گر گیا۔
اسے فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیان لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.