سری گفوارہ اننت ناگ میں بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد، ملزم گرفتار:پولیس
سری نگر،21 اگست
جنوبی ضلع اننت ناگ میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران سری گفوارہ پولیس نے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سری گفوارہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے اعجاز احمد بٹ، ولد غلام محی الدین بٹ، ساکن نوشہرہ سری گفوارہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران، پولیس ٹیم نے 98 کلو ممنوعہ نشیلی اشیائ اور دو مکسر گرائنڈر بھی ضبط کیے جو ممکنہ طور پر منشیات کی تیاری کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ ملزم اجاز احمد بٹ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 54/2025 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے
پولیس نے عوام الناس سے ایک دفعہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
Comments are closed.