بجبہاڑہ میں سرگرم اور سرینگر میں نامزد دہشت گرد کی جائیداد یں ضبط

اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ میں سرگرم دہشت گرد کی جائیداد ضبط کر لیپولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خسرہ نمبر MIN-165کے تحت آنے والی اراضی جو کہ عادل حسین ٹھوکر ولد ولی محمد ٹھوکر ساکنہ گوری ون بجبہاڑہ کی ملکیت ہے، بجبہاڑہ، ایک سرگرم دہشت گرد کو سی آر پی سی کی دفعہ 83 کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 11/2023کے سلسلے میں کی گئی ہے جو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے سیکشن کی دفعہ 2/3 کے تحت درج کی گئی ہے۔یہ منسلکہ ان قانونی اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد ضلع میں دہشت گردی کے معاون ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ ایسی کارروائیاں ایسے افراد کے خلاف جاری رہیں گی جو غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں معاونت کرتے یا ملوث پائے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس ضلع میں امن، سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ادھر سرینگر پولیس نے منگل کو 3 کنال اور 18 مرلے کے باغات کی اراضی کو ضبط کر لیا، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے، جس کا تعلق بارہمولہ کے نامزد دہشت گرد آصف مقبول ڈار سے ہے، جو اس وقت سرحد پار سے کام کر رہا ہے۔

پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرینگر پولیس نے نامزد دہشت گرد آصف مقبول ڈار ولد محمد کی 3 کنال اور 18 مرلے کے باغات کی اراضی کو ضبط کر لیا ہے جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے۔ مقبول ڈار جو اس وقت سرحد پار سے کام کر رہے ہیں۔ یہ پراپرٹی بانڈی پاین، ضلع بارہمولہ میں واقع ہے۔

Comments are closed.