آپریشن سندور غیر متناسب جنگ کے درمیان متوازن جوابی فوجی کارروائی اور فوجی مہارت کا ثبوت ہے: راجناتھ

نئی دہلی 14 اگست

آپریشن سندور کو جنگ کا ایک نیا فن، ایک نیا نقطہ نظر، ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی اور خود انحصاری کی جھلک بتاتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں جاری غیر متناسب جنگ کے درمیان اس آپریشن کو ایک متوازن فوجی ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعرات کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ‘فوجیوں کے نام ایک پیغام’ میں،مسٹر سنگھ نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلح افواج کے ذریعے کیا گیا آپریشن سندور پوری دنیا میں دیکھے جانے والے غیر متناسب جنگ کے درمیان ایک متوازن فوجی ردعمل کے طور پر ابھرا۔”

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن نے ہندوستان کے اقدامات کو درستگی، کامیاب فوجی حکمت عملی اور ایک نئے نقطہ نظر، تکنیکی ترقی اور خود انحصاری کی ایک بہترین مثال کے طور پر پیش کیا۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے جدید ترین آلات جیسے ڈرون وارفیئر، ملٹی لیئرڈ ایئر ڈیفنس، الیکٹرانک وارفیئر اور نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کا کامیابی سے استعمال کیا اور ثابت کیا کہ ہندوستان اب غیر ملکی ٹیکنالوجی پر منحصر نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نہ صرف ہندوستان کی فوجی صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ دفاعی شعبے میں ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی خود انحصاری اور مقامی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حکومت کے عزم کی بھی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن نے ہندوستان کی فوجی خود انحصاری کو اور بھی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
یواین

Comments are closed.