کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان ایک ،140 کروڑ ہندوستانیوں کے دل اور روحیں متحد / منوج سنہا
سرینگر /12اگست /
ہندوستان نے آپریشن مہادیو اور آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان کی بربریت کا بدلہ لیا ہے کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگر پاکستان ہندوستانی شہریوں کا خون بہائے گا تو اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
79 ویں یوم آزادی سے قبل بی ایس ایف کی جانب سے منعقد کی گئی ”پیڈل فار ایک بھارت، شریشٹھ بھارت“ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے 22 اپریل کو پہلگام میں پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن مہادیو اور آپریشن سندور کے ذریعے کہاہم نے پاکستان کی بربریت کا بدلہ لیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دہشت گرد ملک پاکستان نے ہمارے شہریوں کا خون بہایا تو اسے بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔آپریشن مہادیو میں شامل مسلح افواج اور جموں کشمیر پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کی ستائش کرتے ہوئے سنگھ نے کہا”انہوں نے پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا اور قوم کے وقار کی حفاظت کی“۔سنہا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تفرقہ انگیز عناصر کے خلاف ہوشیار اور چوکس رہیں جو امن اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
منوج سنہا نے بی ایس ایف کو مبارکباد دی، جو ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے، ان بہادر سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جنہوں نے قوم کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ناقابل یقین بہادری، ہمت اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلی نوجوانوں کو بی ایس ایف، فوج اور پولیس میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی۔
انہوں نے کہا ”ریلی، متعدد قصبوں اور دیہاتوں سے گزرتی ہوئی، نوجوان نسل کو متاثر کرتی ہے اور انہیں ہمارے بانیوں کے وڑن اور ان کے بے لوث خدمت کے نظریات کے بارے میں یاد دلاتی ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس راستے پر گامزن ہو اور جموں کشمیر کو اپنے خوابوں کے مطابق بنائے۔ “ کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان ایک ہے۔ سنہا نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے دل اور روحیں متحد ہیں اور ہم 140 کروڑ ارکان کا ایک بڑا خاندان ہیں۔
Comments are closed.