عمر عبداللہ کی ایس ایس پی اودھم پور کے ساتھ تعزیت
جموں، 4 اگست
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پیر کے روز ضلع اودھم پہنچے اور وہاں ضلع کے ایس ایس پی امود اشوک ناگپوری کو ان کی کمسن بیٹی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔انہوں نے کہا: ‘میں مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ کھڑا ہوں’۔
وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز اودھم پور کا دورہ کیا اور وہاں ایس ایس پی اودھم پور امود اشوک ناگپوری کے ساتھ ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت پیش کی’۔انہوں نے کہا: ‘میں غم کی اس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ کھڑا ہوں’۔
دریں اثنا جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے بھی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ادھم پور امود اشوک ناگپورہ کی بیٹی کی بے وقت موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا: ‘مجھے مسٹر امود ناگپوری اور ان کے خاندان کو ہونے والے دل دہلا دینے والے نقصان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ ایک جوان بیٹی کا انتقال ایک ناقابل تصور سانحہ ہے، جو ایک ایسا خلا پیدا کرتا ہے جسے کوئی الفاظ پر نہیں کر سکتے’۔
Comments are closed.