جموں و کشمیر حکومت نے گھریلو بجلی کے صارفین کیلئے ایمنسٹی اسکیم کو مارچ 2026 تک بڑھا دیا

جموں کشمیر حکومت نے ایک اہم فیصلہ کے تحت گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی اسکیم کو 31 مارچ 2026 تک بڑھا دیا ہے، جس سے بقایا واجبات کے ساتھ جدوجہد کرنے والے گھرانوں کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی اسکیم کو 31 مارچ 2026 تک بڑھا دیا ہے،

پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکومتی حکم نامے کے مطابق توسیع انہی شرائط و ضوابط کے تحت دی گئی ہے جن کا ذکر پہلے کے احکامات میں کیا گیا ہے

تاہم، تازہ حکمنامہ واضح کرتا ہے کہ سود اور سرچارج کی سو فیصدی چھوٹ صرف 31 مارچ 2025 تک بقایا رقم پر لاگو ہوگی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں اس مدت کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.