بجبہاڑہ میں نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے 50 سالہ شہری لقمہ اجل
سرینگر /یکم اگست /
حمز پورہ سمتھن بجبہاڑہ میں 50 سالہ مکئی بیچنے والا شہری نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موت کی آغوش میںچلا گیا ۔
عین شاہدین نے بتایا کہ حمزہ پورہ میں نامعلوم گاڑی نے مکئی بیچنے والے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہری کی شناخت فاروق احمد ڈار (50) ولد غلام رسول ڈار ساکنہ تلکھن بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔جس کو شدید زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر وں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
Comments are closed.