صحافی شاہد جیلانی کو بہترین کارکردگی پر اُتم بھارت پراسکر سے نوازا گیا
وسطی ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی اور کشمیر پریس سروس نامہ نگار برائے گاندربل شاہد جیلانی کو صحافت کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کیلئے بہترین بھارت پراسکر 2025 سے نوازا۔
یہ ایوارڈ جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی سمیت کئی نامور شخصیات کی موجودگی میں پیش کیا گیا، جنہوں نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
میڈیا، سول سوسائٹی، انتظامیہ اور انسانی حقوق کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
Comments are closed.