کولگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرینگر /21جولائی
اینٹی کورپشن بیورو نے رشوت خور ملازمین کیخلاف کارورائی تیز کردی ہے اور تازہ کارورائی میں جنوبی ضلع کولگام میں ایک پٹواری کو گرفتار کر لیا گیا ۔
نمائندے کے مطابق اینٹی کورپشن بیورو نے کولگام ضلع کے پٹواری حلقہ بنہمولہ میں ایک پٹواری کو پھنس کر گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹواری جس کی شناخت مشتاق احمد کھٹانہ ولد محمد ایوب کھٹانہ ساکن کنڈ کولگام کے طور پر ہوئی ہے، کو اے سی بی کے اہلکاروں نے 1000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور وہ یہ مطالبہ اخروٹ کے درخت کاٹنے سے متعلق 23000 روپے تھا۔
انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ سے شکایت ملنے کے بعد اے سی بی کی ٹیم نے ایک جھال بچھایا جس کے بعد یہ کارورائی انجام دی گئی ۔
Comments are closed.