بانڈی پورہ میں پوسٹل ملازم 6500روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار /اے سی بی

اینٹی کورپشن بیورو نے بانڈی پورہ میں ایک خصوصی کارورائی کے دوران ایک پوسٹل ملازم کو 6500روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گرفتار کیا۔
اے سی بی کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک تحریری شکایت ملنے کے بعد اے سی بی کی ایک ٹیم نے پوسٹ آفس بانڈی پورہ میں ایک جال بچھایا، جس کے دوران مدثر احمد نجار ساکنہ روہامہ بارہمولہ جو اس وقت پوسٹل اسسٹنٹ کے طور پر تعینات ہے، رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور فوراً موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اے سی بی سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خلاف اپنا کریک ڈاو¿ن جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments are closed.