بداعتماد ی کی داستانیں ختم ،جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے/ منوج سنہا
جمو ں کشمیر کی معیشت گزشتہ پانچ سالوں میں دوگنی ہو گئی ہے، یہ ایک کارنامہ اچھی حکمرانی، بہتر امن و امان، اور ترقیاتی عمل میں عوامی شرکت میں اضافہ سے ممکن ہوا ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بداعتماد کی داستانیں ختم ہو چکی ہے اور جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔
جنوبی ضلع شوپیان میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدلتی ذہنیت اور غلط بیانیوں کو ختم کرنے پر زور دیا جس نے کبھی آرمی گڈ ول اسکول جیسے اقدامات کے ساتھ کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ شکنی کی تھی۔انہوں نے کہا ” ایک وقت تھا جب لوگوں سے کہا جاتا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو آرمی گڈ ول سکولوں میں نہ بھیجیں۔ خوف اور بداعتمادی پیدا کرنے کے لیے بیانیے بنائے گئے تھے۔ لیکن میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر ہمارے بہادر فوجی ہماری سرحدوں کی حفاظت کر سکتے ہیں تو وہ ہمارے بچوں کو تعلیم دینے میں مدد کیوں نہیں کر سکتے؟۔ “
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈہ گزشتہ پانچ سالوں میں اپنی بنیاد کھو چکا ہے، اور لوگ اب ان اداروں میں فراہم کی جانے والی تعلیم کی قدر اور معیار کو تسلیم کرتے ہیں۔
Comments are closed.