سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار

سری نگر، 12جولائی

پولیس کے نام پر عام شہری سے لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے والے ایک شخص کو سوپور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت شہزاد احمد ڈار ولد مرحوم محمد رمضان ڈار ساکن ڈانگر پورہ سوپور کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ شخص نے خود کو پولیس سے قریبی تعلق رکھنے والا ظاہر کرتے ہوئے ایک مقامی شہری کو ایک زیر التوا معاملے میں مدد فراہم کرنے کی جھوٹی یقین دہانی دی اور 95ہزار روپے وصول کیے۔ بعد ازاں جب معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو متاثرہ شہری نے پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد تھانہ سوپور میں ایف آئی آر نمبر 134/2025 کے تحت کیس درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔
پولیس حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے فریب دینے والے عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی پولیس کارروائی میں ثالثی یا مدد کے نام پر کسی کو رقم نہ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی تمام معاملات حل کیے جاتے ہیں، اور ایسے دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے مزید اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو پولیس کے نام پر دھمکی دی جائے یا رقم طلب کی جائے تو وہ بلا تاخیر قریب ترین تھانے یا ضلع پولیس دفتر سے رابطہ قائم کریں۔
یو

Comments are closed.