موسم میں بہتری کے بعد کشمیر صوبے میں اسکولوں کے اوقات تبدیل ، حکمنانہ جاری
سرینگر /12جولائی / ٹی آئی نیوز
محکمہ اسکولی تعلیم نے سرینگر کی میونسپل حدود اور وادی کشمیر میں 14 جولائی سے موسم میں بہتری کے بعد اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا۔
ناظم تعلیم کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق موسمی حالات میں بہتری اور طلباءکے تعلیمی مفاد کے پیش نظر، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ
14جولائی 2025سے موثر کشمیر ڈویژن میں سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں دونوں کے حوالے سے اسکولوں کا نیا وقت مقرر کیا جائے۔
حکمنامہ کے مطابق ”سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کا وقت صبح 8بجکر 30منٹ سے دوپہر 2بجکر 30منٹ تک اور میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکولوں کے حوالے سے حکم میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے اوقات صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک ہوں گے۔
Comments are closed.