رام بن سڑک حادثہ: ایک اور مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا ، ہلاکتوں کی تعداد 5پہنچ گئی

رام بن / 11جولائی / ٹی آئی نیوز

جموں کے ضلع رام بن کی تحصیل اکھرال میں جمعہ کی شام دیر گئے ایک المناک حادثے میں زخمی ایک اور شہری کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 5تک پہنچ گئی ہے

عین شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پوگل پارستان میں شام ایک ٹاٹا سومو جس میں وہ سفر کر رہے تھے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی وہاں بچا ﺅآپریشن شروع کردیا جس دوران زخمی 6مسافروں کو اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا جہاں چار موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ دو دیگر زخمی تھے جن میں سے سنیچروار کی صبح ایک اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا اورا س طرح سے مرنے والوں کی تعداد 5تک پہنچ گئی ہے

پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے

Comments are closed.