جعلی سرٹیفکیٹ : کرائم برانچ کشمیر نے سکمز بمنہ کے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی
کرائم برانچ کشمیر کے اکنامک آفینس ونگ نے جمعرات کو ایک ڈاکٹر کے خلاف سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں دستاویزات کے ساتھ فرضی MCI سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر چارج شیٹ داخل کی۔
اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اقتصادی جرائم ونگ،سرینگر (کرائم برانچ کشمیر) نے کہا کہ اس نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 01/2023جو مختلف دفعات کے درج تھا میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں نعمان فارو ق وانی ولد مرحوم فاروق احمد وانی ساکنہ ابوبکر لین عمر آباد زینہ کوٹ سرینگر کے خلاف سکمز بمنہ، سری نگر میں اپنی مصروفیت کے وقت جعلی MCI (میڈیکل کونسل آف انڈیا) رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر طبی دستاویزات جمع کروانے پر چارج شیٹ دائر کردی ۔
انہوں نے کہا کہ کیس کے مختصر حقائق یہ ہیں کہ اقتصادی جرائم ونگ، سری نگر (کرائم برانچ کشمیر) کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ نعمان فاروق وانی نامی ایک جعلی ڈاکٹر سکمز میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بمنہ سرینگر میں دسمبر 2016 سے کام کر رہا ہے اور جعلی میڈیکل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہا ہے۔
مزید الزام لگایا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس ایم ڈی سرٹیفکیٹ اور ایم سی آئی اور اسٹیٹ میڈیکل کونسل سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جعلی ہیں۔اس شکایت کی وصولی کے بعد پولیس اسٹیشن اکنامک آفینس ونگ سرینگر میں مقدمہ FIR نمبر 01/2023درج کیا گیا تھا۔مذکورہ بالا ملزم کے خلاف الزام میں ثابت ہونے پر کیس کی تفتیش ختم ہوئی اور اس کے مطابق فوری کیس کی چارج رپورٹ (چالان) چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی معزز عدالت میں عدالتی بیان کو پڑھنے کے لیے پیش کیا گیا۔
Comments are closed.