پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس :اجلاس سے قبل مرکز نے 19جولائی کو آل پارٹی میٹنگ بلائے گا / کرن رججو
مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رججو نے کہا کہ مرکزی حکومت مانسون سیشن 2025 سے پہلے 19 جولائی کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائے گی
۔رججو نے کہا”مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے سلسلے میں 19 جولائی کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے شروع ہو رہا ہے اور 21 اگست تک چلے گا“۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے 21 اگست تک جاری رہے گا۔
یوم آزادی کی تقریبات کی وجہ سے 13 اور 14 اگست کو پارلیمنٹ کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔اس سے پہلے ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر کرن رججو نے لکھا”صدر ہند نے 21 جولائی سے 21 اگست 2025 تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر، 13 اور 14 اگست کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا“۔یہ اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے کل جماعتی وفود کی آمد پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں مختلف مسائل، خاص طور پر پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments are closed.