سجاد لون، حکیم یاسین، جے آئی کے حمایت یافتہ جے ڈی ایف نے ”پیپلز الائنس فار چینج کا نیا اتحاد قائم کیا

سرینگر /30جون/ ٹی آئی نیوز

کشمیر کی سیاسی صورتحال میں سوموار کو اس وقت ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو ملی جب تین جماعتوں نے ایک نئے محاذ کے قائم کا اعلان کیا ۔ سجاد لون، حکیم یاسین، جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ نے یکجا ہوکر ”پیپلز الائنس فار چینج “کا آغاز کیا۔

ا س سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل فراہم کرنا ہے۔سجاد لون نے کہا ” ہم نے جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ اور پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (PDF) کے حکیم یاسین کے ساتھ اتحاد کیا ہے“۔

انہوں نے کہا ”جموں و کشمیر کے لوگوں نے بے پناہ مصائب برداشت کیے ہیں، اور ہم تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں۔ موجودہ سیاسی منظر نامہ بنجر ہے اور ہمارا اتحاد ایک قابل عمل متبادل پیش کرتا ہے۔ “ اس دوران بات کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ فرنٹ کے صدر شمیم احمد ٹھوکر نے کہا ”ہم اکیلے کامیاب نہیں ہو سکتے۔ عوام کی موثر خدمت کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ ہماری پارٹی اس متبادل اتحاد میں شامل ہو گی۔“

Comments are closed.