نوگام ریلوے اسٹیشن کے قریب گاڑی حادثے کی شکار ،چار زخمی
سرینگر / 30جون / ٹی آئی نیوز
ریلوئے اسٹیشن نوگام کے نزدیک اتوار کی شام دیر گئے سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا
تفصیلات کے مطابق سرینگر کے ریلوے اسٹیشن نوگام کے قریب اتوار کی رات دیر گئے گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طور پر بون اینڈ جوائنٹ اسپتال لایا گیا اور بعد میں انہیں خصوصی علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر بھیج دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمی افراد ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب مبینہ طور پر اس نے کنٹرول کھو دیا اور سڑک سے الٹ گئی۔
چاروں فی الحال زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
Comments are closed.