یاترا کو پُرامن اور خوشگوار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے /ایس ایس پی گاندربل

ریاض بٹ

سالانہ امرناتھ یاترا جو کہ 3 جولائی 2025 کو شروع ہونے جارہی ہے اور امسال یاترا کیلئے سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہے وہی اس حوالے سے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے کیلئے مظبوط کثیر سطحی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز کو ضلع بھر میں یاترا کیلئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ یاترا خوش اسلوبی اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو انہوں نے یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ کٹ آف اوقات کی سختی سے عمل کریں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے دی گئی ہدایت پر چلیں اور تنہا یا غیر محفوظ مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں

ایس ایس پی نے یاتریوں کو خبردار کیا کہ وہ ڈرائیور کی طرف سے تجویز کردہ متبادل راستوں کو اختیار نہ کریں اور ساتھ ہی انہوں نے مقامی رہائشیوں اور سونمرگ کی سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ سونمرگ کا سفر منصوبہ کٹ آف ٹائم کے مطابق کریں

Comments are closed.