اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں انکاؤنٹر شروع
جموں، 26 جون
جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر چھڑ گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حمل کے بارے میں موصول ہونے والی ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نےبسنت گڑھ کے سازی علاقے جو کرور نالے کے نزدیک ہے، میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا: ‘اس دوران وہاں چھپے مشتبہ دہشت گردوں نے ایک تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا اور نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا’۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں محاصرے کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.