سرینگر میں 34.6ڈگری کے ساتھ ایک اور گرم دن ریکار ڈ، کپواڑہ میں 33.5ڈگری درج

سرینگر /23جون /

وادی کشمیر میںجاری گرمی کی تپش کے چلتے سوموار کو مسلسل چوتھے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 34.6ڈگری سیلشس درج حرارت کے ساتھ ہی ایک اور گرم ترین دن ریکار ڈ کیا گیا ۔

اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33.5ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جموں میں بھی 36.6ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.