لاسی پورہ پلوامہ میں سڑک حادثہ میں دو زخمی، ایک کی حالت نازک
انڈسٹرئیل اسٹیٹ لاسی پورہ پلوامہ کے باہر سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میںسے ایک ہی حالت نازک بنی ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق لاسی پورہ پلوامہ میں واقع انڈسٹرئیل اسٹیٹ ( سڈکو ) کے باہر اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک مہندرا بولیرو بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK13E-0711تیز رفتاری کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں سوار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت شبیر احمد میر ولد غلام محمد میر ساکنہ پرچھو پلوامہ اور مشتاق احمد بجران ولد کلو بجران ساکن کتھاہلان کیلر شوپیان کے بطور ہوئی ۔
Comments are closed.