35.2ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں دہائیو ں کا ریکارڈ ترین گرم دن درج

سرینگر /19جون /

ٹنل کے آر پار شدید گرمی کی لہر کے بیچ سرینگر میں 35.2ڈگری کے ساتھ ریکارڈ ترین گرم دن درج ہوا جبکہ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا ۔

سرینگر میں جمعرات کو پھر سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ جمعرات کودن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 35.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعرات کو دن کا درجہ حرارت 35.2ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 34ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے تاہم تازہ بارشوں کے بعد درجہ حررارت میںکمی واقع ہوئی اور جمعرات کو جموں میں دن کا درجہ حرارت 38ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے 23جون سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ 21اور 22جون موسم میں بدلاﺅ آگئے گا جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ وسیع پیمانے پر بارشیں ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد امکانات ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیاﺅں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ۔

Comments are closed.