کھیر بھوانی میلہ: 60 بسوں پرمشتمل عقیدت مندوں کا قافلہ جموں سے کشمیر روانہ
جموں، یکم جون
سیکورٹی کے سخت بند وبست کے بیچ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند جن میں زیادہ تر کشمیری پنڈت شامل تھے، کھیر بھوانی میلے میں شرکت کرنے کے لئے اتوار کی صبح یہاں سے کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔
میلہ کھیر بھوانی وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے منزہ گام اور دیوسر اور شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹکر علاقوں میں واقع مندروں میں 3 جون کو منایا جائے گا۔
ریلیف کمشنر (مائیگرنٹس) اروند کاروانی کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ جموں سچن کمار ویشیا اور سینئر پولیس افسران نے اتوار کی جموں کے نگروٹہ سے عقیدت مندوں کے قافلے کو مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آج ہم نے 60 بسوں پر مشتمل قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سیکورٹی کا کڑا بند و بست کیا گیا ہے وہیں عقیدت مندوں کے قیام و طعام اور دیگر ضررویات کا بھی بھر پور انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ رام بن میں ٹھہرے گا وہاں بھی ان کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن بصیر الحق چودھری نے میڈیا کو بتایا: ‘یاتریوں کا یہ قافلہ رام بن میں بھی رکے گا جس کے لئے ہم نے یہاں ڈھائی سے تین ہزار یاتریوں کے لئے انتظامات کئے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے یاتریوں کے لئے سنیٹیشن، واش روم، میڈیکل کیمپ وغیرہ کا بھر پور انتظام کیا ہے اور اس کے علاوہ سیکورٹی کا بھی کڑا بند وبست کیا گیا ہے’۔
ایک خاتون عقیدت مند نے بتایا: ‘ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم درشن کے لئے کشمیر جا رہے ہیں، ہم کسی قسم کا ڈر محسوس نہیں کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم درشن کریں گے اور اپنے اور اپنے ملک کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کریں گے’۔
ایک اور عقیدت مند نے کہا: ‘مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ اس سال بھی مجھے یہ موقع نصیب ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ حکام نے اس یاترا کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے ہفتے کے روز گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی میلے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ اس میلے میں شرکت کرنے کے لئے پوری وادی سے عقیدت مند آتے ہیں’۔
مسٹر بردی نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس نے پیرا ملٹری فورسز اور ٹریفک ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ اس ایونٹ کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سک
Comments are closed.