جموں کے اسکولوں میں 07جون سے 16جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان

سرینگر /31مئی /

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے خطے کے سمر زون علاقوں کے تمام تعلیمی اداروں میں 07جون سے 16جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔

اس ضمن میں ڈی ایس ای جے نے ایک حکم میں کہا،”جموں صوبے کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکول طلباءکیلئے 07جون 2025سے 16جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے۔تاہم ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ تدریسی عملہ 14جولائی کو اپنے متعلقہ اسکولوں کو طلبا ءکیلئے اسکول کی تیاری جیسے صفائی، تدریسی تدریسی مواد کی تیاری، سبق کی منصوبہ بندی، ٹائم ٹیبل کی منصوبہ بندی، آن لائن کلاسز جیسے ICT لیب وغیرہ کے لیے سہولیات کی تیاری کے لیے رپورٹ کرے گا۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباءکی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سکول کے سربراہ یا تدریسی عملے کی جانب سے ہدایات کی تعمیل میں کوئی کوتاہی ہوئی تو قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی

Comments are closed.