پیر کی گلی اور رازدان ٹاپ پر تازہ برفباری :گریز بانڈی پورہ شاہراہ اور مغل روڈ پر ٹریفک بند

سرینگر /31مئی / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ پیر کی گلی اور رازدان ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد حکام نے گریزبانڈی پورہ روڈ اور مغل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔

محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ رازدان ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے احتیاطی اقدام کے طور پر گریزبانڈی پورہ سڑک پر نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک اگلے احکامات تک معطل رہے گی۔

دریں اثناءمغل روڈ، جو پونچھ اور راجوری کو شوپیاں سے جوڑتی ہے، پیر کی گلی میں تازہ برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی ہے، حکام نے تصدیق کی۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ مسافروں کی آمدورفت دونوں طرف سے جموں سے سرینگر کی طرف چل رہی ہے اور

مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر عمل کریں

Comments are closed.