شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 32.2ڈگری درج

ماہ مئی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں اتوارکا سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔اتوارکو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 32.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 40ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔

محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔کیونکہ 19مئی سے بارشیں ہوسکتی ہے ۔

ادھر دن گرم ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19مئی تک کسی ”بڑی تبدیلی“کی توقع نہیں تھی حالانکہ شام کی بارش کے امکان کو، اگرچہ کم ہے لیکن مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

Comments are closed.