ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
جموں، 3 مئی
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 2 بجکر 29 منٹ پر زلزلہ آیا۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 درج کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
Comments are closed.