موسم کا جارحانہ رخ جاری ، شوپیان کے کئی علاقوں میں تازہ ژالہ باری ، دیگر علاقوں میں ہلکی بارشیں
سرینگر /21اپریل /
کشمیر میں موسم کا جارحانہ رخ جاری ہے جس کے چلتے جنوبی ضلع شوپیان کے کئی علاقوں میں تازہ ژالہ باری ہوئی اور اس سے میوہ باغات میں کافی نقصان ہو گیا ۔ نمائندے کے مطابق شوپیان کے کئی علاقوں میں اچانک موسم پھر سے تبدیل ہوا جس کے بعد کئی علاقے ایک بار پھر شدید ژالہ باری کی زد میں آئے، جس سے پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا اور کسانوں میں تشویش بڑھ گئی۔
انہوں نے کہا کہ کیلر، سیدواور ملحقہ دیہاتوں سمیت علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے سیب کے پھول اور کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ ادھر وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارشیں درج ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارش، گرج چمک، تیز ہواو¿ں اور ژالہ باری ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلی ایڈوائزری کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں شوپیاں سمیت جنوبی کشمیر کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔انہوں نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں سے بچنے کا مشورہ دیا تھا۔
Comments are closed.