رام بن کے کچھ علاقوں میں صورتحال خراب ،سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی کیلئے کوششیں جاری /عمر عبد اللہ

سرینگر /21اپریل /

رام بن کے کچھ علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی اور متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے کوششیں جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور دیگر فنڈس کو استعمال کیا جائے گا تاکہ عوام کو معاوضہ مل سکے۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اختیار ہے کہ وہ مرکز یا کسی دوسری حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لے۔

سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے متاثر رام بن میں قومی شاہراہ اور رہائشی علاقے کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ” کچھ رام بن کے علاقوں میں، صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے، میں نے نائب وزیر اعلیٰ اور دو دیگر مقامی ممبر اسمبلی کو صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے موقع پر بھیجا تھا۔ “ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو فوری طور پر بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریلیف کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور دیگر فنڈس کو استعمال کیا جائے گا تاکہ عوام کو معاوضہ مل سکے۔تاہم، انہوں نے کہا، وہ لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ضروری اشیاءکی کوئی کمی نہیں ہے اور ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Comments are closed.