ژالہ باری سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کیلئے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی / سکینہ ایتو
جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ ہماری حکومت پوری طرح سے اس مشکل وقت میں کسان برادری کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وزیر نے کہا کہ اس موسمی آفت نے ہزاروں باغبانوں اور کاشتکاروں کو ایک اہم دھچکا پہنچایا ہے، جن میں سے اکثر اپنی روزی روٹی کے لیے آنے والے فصل کے موسم پر مکمل انحصار کر رہے ہیں۔ سکینہ نے کہا”ہماری حکومت پوری طرح سے اس مشکل وقت میں کسان برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی نمائندوں اور کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ شفاف ہم آہنگی کو ترجیح دیں تاکہ نقصانات کا تخمینہ تیز کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ضروری معاوضہ دیا جائے۔
Comments are closed.