وادی کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے سنسنی ، کوئی نقصان نہیں

وادی کشمیر کے کچھ علاقوں میں سنیچروار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب افغانستان میں مرکز کے ساتھ درمیانے درجے کے زلزلے نے زمین ہلادی ۔
حکام نے بتایا کہ افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز 71.20 ڈگری مشرقی طول البلد اور 36.10 ڈگری شمال عرض البلد میں 130 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

Comments are closed.