بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 30اپریل تک متوقع

سرینگر /18اپریل / ٹی آئی نیوز

ایک اہم اور تازہ پیش رفت میں جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 30اپریل تک بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتایج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونگے ۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وزیر تعلیم نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کیلئے اپریل کے آخر تک 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

لیکن بورڈ سے موصول ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بورڈ حکام نے 12ویں جماعت کے نتائج کو ترجیح دی ہے اور 95 فیصد امکانات ہیں کہ نتیجہ 30 اپریل تک اعلان کر دیا جائے گا۔ اگر معاملات ٹھیک رہے تو نتائج کا دو دن پہلے اعلان کر دیا جائے گا

عہدیدار نے کہا کہ 12ویں جماعت کے نتائج کو ترجیح دی گئی ہے کیونکہ باہر جانے والے طلبائ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوگا۔

Comments are closed.