کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم زیادہ خراب رہنے کا امکان
سری نگر، 16 اپریل
وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم زیادہ تر خراب رہنے کا امکان ہے جس کا سلسلہ 16 مارچ کی دوپہر سے شروع ہو سکتا ہے۔کشمیر ویتھر کے مطابق وادی کے بیشترعلاقوں میں 16 اپریل کی دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 اپریل کو موسم بہتر رہ سکتا ہے اور اس دوران کسان اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 18 سے 20 اپریل تک جموں وکشمیر کے بیشتر حصوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائوں اور زور دار بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان 3 دنوں کے دوران باغوں میں دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔کشمیر کے وتھر کے مطابق 21 اپریل کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 22 اپریل کو موسم بہتر رہ سکتا ہے اور کسانوں کے لئے اپنے باغوں میں دوا پاشی کرنے کے لئے اچھا موسم ہونے کی امید ہے۔مسافروں اور مقامی لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تازہ ترین موسمیاتی پیش گوئیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں اور اسی کے مطابق اپنے منصوبے تیار کریں
Comments are closed.