اسمبلی میں ہنگامہ ، کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی
جموں، 8 اپریل
جموں و کشمیر اسمبلی میں منگل کو بھی ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے اور اس دوران نیشنل کانفرنس کے ممبروں اور اپوزیشن ممبروں کے درمیان وقف بل کے معاملے پر لفظی جنگ ہوئی منگل کی صبح جوں ہی اسمبلی کی کارروائیاں شروع ہوئیں تو نیشنل کانفرنس کے ممبران اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور وقف بل پر بحث کرنے کا اجازت کا مطالبہ کیا۔
اس دوران پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ ویل میں آئے اور ان کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہنگامہ کے دوران پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون اور نیشنل کانفرنس کے ممبروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
نیشنل کانفرنس کے ممبر ’وقف بل پر بحث کرو بحث کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
ہنگامہ نہ تھمتے دیکھ کر اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ہاؤس کی کارروائیاں 30 منٹوں کے لئے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.