شب قدر اور جمتہ الوداع کے مقدس موقعہ پر وحید الرحمان پرہ کی عوام کو مبارک باد

سرینگر /27مارچ /

شب قدر اور جمتہ الوداع کے مقدس موقعہ پر عالم اسلام با لخصوص جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پر ہ نے اِس مقدس اور فضےلت والے شب مےں عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانےت کی بقا وخوشحالی کیلئے اللہ کے دربار میں سروسجود ہوکر دعا کرنے کی تاکید کی ۔

اپنے ایک بیان میں وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ شب قدر وہ رات ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے خود قرآن میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات ہزاروں راتوں سے بہتر اور افضل ہے ۔ انہوں نے عوام سے اِس مقدس اور فضےلت والے شب میں عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانےت کی بقا وخوشحالی کیلئے اللہ کے دربار مےں سروسجود ہوکر دعا کرنے کی تاکید کی اسی دوران ”جمعتہ الوداع “کے موقعہ پر مسلم امت کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ ہماری خطاوں کیلئے معافی دیں اور معاشرے میں اتحاد، خیرات، بھائی چارے اور ہمدردی کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا پیغام جامعیت، ہمدردی اور مذہبی روایات کیلئے احترام کے جذبے سے گونجتا ہے، جو خطے میں ہم آہنگی اور تعاون کی اقدار کو تقویت دیتا ہے۔

Comments are closed.