منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں آبپاشی ڈویژن شوپیان کا ملازم سرکاری ملازمت سے برطرف
شوپیان /26مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر حکومت نے آبپاشی ڈویژن شوپیان کے ایک ملازم کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا۔
اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق گلزار احمد ڈار،جمعدار، آبپاشی ڈویژن شوپیان کو آیف آئی آر نمبر 21/2023انڈر سیکشن 15/8NPSمیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس (NDPS) کیس کے سلسلے میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم سے سال 2023 میں 9.9 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسی سال اسے معطل کر دیا گیا تھا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مزید انکوائری شروع کی گئی جس میں ثابت ہوا کہ وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے اور اسے ملازمت سے برطرف کیا جانا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو حکومت کے ساتھ مستقبل میں ملازمت کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.