جموں و کشمیر حکومت کی جگہ یوٹی آف جموں کشمیر لکھنا 5 اگست کی تبدیلیوں پر مہر لگاتا ہے / وحیدہ پرہ
جموں /25مارچ /
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جی ایس ٹی ترمیمی بل 2025 پیش کرنے پر اعتراض جتاتے ہوئے ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پر ہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت کی جگہ جے اینڈ کے کے یو ٹی کو تبدیل کیا گیا اور یہ پہلا بل 5 اگست 2029کی تبدیلیوں پر مہر لگاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ڈی پی کے لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ دفعہ 370اور جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے قرار داد لائی تاہم آج ہم لکھ جموں و کشمیر حکومت کی جگہ یوٹی آف جموں کشمیر جو نیشنل کانفرنس کی قرار دار اور انتخابی منشور کے خلاف ہے ۔
پرہ نے کہا کہ ہم اس کا اعتراض کرتے ہیں کیونکہ یہ پہلا بل 5 اگست 2019کی تبدیلیوں کو معمول بناتا ہے اور جو تبدیلیوں ہوئی ہے ان پر مہر لگاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی یہ بل خصوصی حیثیت اور ریاست کی بحالی کے مطالبے کو کمزور کرتا ہے۔
Comments are closed.