رام بن سڑک حادثے میں خاتون کی موت، 12 زخمی
جموں، 24 فروری
) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ایک دور افتادہ گائوں میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن میں ایک دور افتادہ گائوں چھبا سے رام بن کی طرف آ رہی ایک مسافر بر دار گاڑی اپر نیرا کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صبح کے قریب سوا دس بجے پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو آپریشن شروع کر دیا۔متوفی خاتون کی شناخت 33 سالہ سوناکشی دیوی زوجہ رگبیر سنگھ ساکن چھبا کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
Comments are closed.