نواب بازار سرینگر میں آتشزدگی، 3 رہائشی مکانوں کو نقصان
سرینگر، 23 فروری
سری نگر کے سونار کول نواب بازار علاقے میں اتوار کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سونار کول نواب بازار علاقے میں اتوار کی صبح ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی صبح سات بجے اس آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی 8 فائر ٹنڈرس کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روکا۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تام کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں
Comments are closed.