آئندہ بجٹ اجلاس لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر /21فروری /

آئندہ بجٹ اجلاس مطالبات کو حل کرنے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ اجلاس مطالبات کو حل کرنے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیئے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات ایک ہی بار میں پورے نہیں کیے جا سکتے کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہمیں مسائل کے حل کیلئے پانچ سال کا وقت دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ” ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ انہیں ہمیں پانچ سال کا وقت دیا گیا ہے، اس لیے ایسا نہیں ہو سکتا کہ تمام مطالبات صرف پہلے بجٹ اجلاس میں ہی پورے ہو جائیں۔ لیکن یہ ایک اچھی شروعات ہو گی جو مستقبل میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گی۔ “ پونچھ ضلع میں فوج کی فلیگ میٹنگ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کی فوجیں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فلیگ میٹنگ کرنے کا سوچیں۔ انہوں نے کہا ”فلیگ میٹنگز کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور طاقت کے استعمال سے گریز کرنا ہے۔ یہ اچھا ہے اگر یہ ہو رہا ہے۔ “

Comments are closed.