حکومت شعبہ صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے: سکینہ یتو

سری نگر، 20 فروری

صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ حکومت شعبہ صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر طبی مرکز پر مریضوں کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات دستیاب رکھنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں جی ایم سی اننت کے ڈائگناسٹک اور کیجولٹی بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں تمام شعبوں میں کام کیا جا رہاے ہے کیونکہ وہ ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: شعبہ صحت کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے’۔
سکینہ یتو نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہر طبی مرکز میں تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھا جائے تاکہ لوگوں کو سری نگر نہ جانا پڑے۔دبائو کے باوجود بہتر کام کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا پیشہ مریضوں کو بچانا ہے او مریض کا اللہ کے بعد ایک ڈاکٹر پر ہی یقین ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کے اس یقین پر کھرا اتریں۔

Comments are closed.