نو ر باغ سرینگر میں آگ کی ہولناک وارات ،4رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سرینگر /10فروری /

نورباغ سرینگر کی رکھ کالونی میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ ایک مکان سے شروع ہوئی اور گنجان آباد علاقے میں قریب سے تعمیر شدہ ڈھانچے کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آگ کے شعلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو انہوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

عین شاہدین کے مطابق تنگ گلیوں اور ناقابل رسائی سڑکوں کی وجہ سے فائر سروس اہلکاروں کو موقع پر پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نے کارورائی کرتے ہوئے آگ کو بجھایا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور ان میں موجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا ۔

محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے ایک اہلکار نے ا سکی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی ٹیمیں علاقے میں روانہ ہو گئی جس دوران انہوں نے تنگ گلیوں کے باوجود بھی آگ پر قابو پانے کیلئے کارورائی شروع کردی اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متاثرہ خاندان اپنے تمام سامان کو آگ کی لپیٹ میں لے گئے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس نے اس بات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا یہ حادثاتی تھا یا بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔

Comments are closed.