جموں میں مسلح تصادم کے بعد دو جرائم پیشہ افراد گرفتار

جموں31جنوری

جموں وکشمیر کے مضافاتی علاقے میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مختصر تصادم کے بعد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے جموں کے میراں صاحب علاقے میں جوں ہی دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران ایک گینگسٹر کی ٹانگ میں گولی پیوست اور بعدازاں دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

حراست میں لئے گئے بد معاشوں کی شناخت پرمجیت سنگھ عرف جنگی اور ارجن کمار عرف بلو کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے

Comments are closed.