جموں کشمیر پولیس سربراہ نے ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں28جنوری
جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ نالن پربھات نے منگل کے روز ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
اطلاعات کے مطابق پولیس سربراہ نالن پربھات نے ریاسی اور رام بن اضلاع کا دورہ کرنے کے موقع پر سیکورٹی منظر نامے کا جائز لیا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پولیس چیف کو ملک دشمن عناصر کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
پولیس سربراہ کو سری نگر جموں شاہراہ پر تعینات سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سربراہ نے فیلڈ پر تعینات عملے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
Comments are closed.