لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا

جموں/26جنوری

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج صبح ایم اے سٹیڈیم میں 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر یو ٹی سطح کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یوم جمہوریہ پریڈ کے دستوں کا معائینہ کیا اور رسمی سلامی لی۔
یوم جمہوریہ پریڈ میں فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی آر پی (خواتین اور مرد)، جموں و کشمیر پولیس، جے کے اے پی، یو ٹی ڈیزاسٹر رَسپانس فورس، جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر فارسٹ پروٹیکشن فورس، ایکسائز اینڈ ٹیکسزیشن ڈیپارٹمنٹ، سابق فوجی، این سی سی (لڑکے اور لڑکیاں)، بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز (گرلز اینڈ بوائز) اور کئی سکولی دستے، آرمی کے براس اینڈ پائپ بینڈ ، بی ایس ایف ، جموں وکشمیر پولیس اور مختلف سکولوں کے بینڈ گروپس( لڑکیاں و لڑکے) شامل تھے۔
جموں و کشمیر کے ثقافتی تنوع پر مختلف محکموں کی طرف سے ٹیبلوز، پی ایم سوریہ گھر، سوارنم بھارت کی وِراثت، فِٹ اِنڈیا موومنٹ، منشیات کے خلاف جنگ اور جے کے پی کے بہادر جوانوں کی جانب سے متاثر کن موٹر سائیکل ایکروبیٹک ڈسپلے اور مختلف موضوعات پر مبنی ثقافتی خوبصورتی تقریبات کی مرکزی توجہ کا مرکز رہی۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس شہدا ¿کی یادگار اور بلیدان ستمبھ پر گُل دائرے چڑھائے اور پولیس ، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادر شہیدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے لئے عظیم قربانی دی۔

Comments are closed.